BISE Sargodha Inter 2nd Annual Exam 2026 – Free Structure Schedule & Last Date to Apply

BISE Sargodha Inter 2nd Annual Exam 2026 – Free Structure Schedule & Last Date to Apply

BISE Sargodha Inter 2nd Annual Exam 2026 – Fee Structure Schedule & Last Date to Apply

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا

پریس نوٹ نمبر: 23 مورخہ: 19-09-2026

جملہ متعلقین کو مطلع کیا جاتا ہے بورڈ ہذا کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ دوسرا سالانہ امتحان 2026ء کا آغاز مورخہ 03-11-2026 سے ہوگا۔ جس کے لیے آن لائن داخلہ فارمز / Exam Lists بطور ریگولر کی ہارڈ کاپی مع جمع شدہ فیس بذریعہ On-Line بینک چالان دفتر ہذا واقع 49 ٹیل سرگودھا میں وصول ہونے کا شیڈول حسب ذیل ہے۔

شیڈول

شیڈولتاریخ
بغیر لیٹ فیس داخلہ فارم و فیس وصول کرنے کی تاریخ24-09-2026 تا 06-10-2026
دو گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم و فیس وصول کرنے کی تاریخ07-10-2026 تا 13-10-2026
تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم و فیس وصول کرنے کی تاریخ14-10-2026 تا 17-10-2026
تین گنا فیس + -/500 روپے یومیہ18-10-2026 تا 23-10-2026

Sargodha Board 11th & 12th 2nd Annual Admission 2026 (Apply Online & Last Date)

شرح امتحانی فیس انٹرمیڈیٹ امتحان

کیٹیگری / کلاسفیس کی تفصیل
1۔ آرٹس گروپ (اگر عملی امتحان نہیں)(مع ڈویلپمنٹ فنڈ + سکالرشپ فیس وغیرہ)
پارٹ – I (ریگولر)سنگل فیس -/2830 روپے
پارٹ – I (پرائیویٹ)سنگل فیس -/2880 روپے
پارٹ – II (ریگولر)سنگل فیس -/2830 روپے
پارٹ – II (پرائیویٹ)سنگل فیس -/2880 روپے
کمپوزٹ (ریگولر)سنگل فیس -/3830 روپے
کمپوزٹ (پرائیویٹ)سنگل فیس -/3930 روپے
2۔ سائنس گروپ یا دیگر گروپ جن میں عملی امتحان ہو(مع ڈویلپمنٹ فنڈ + سکالرشپ فیس وغیرہ)
پارٹ – I (ریگولر)سنگل فیس -/2880 روپے
پارٹ – I (پرائیویٹ)سنگل فیس -/2930 روپے
پارٹ – II (ریگولر)سنگل فیس -/2880 روپے
پارٹ – II (پرائیویٹ)سنگل فیس -/2930 روپے
کمپوزٹ (ریگولر)سنگل فیس -/3930 روپے
کمپوزٹ (پرائیویٹ)سنگل فیس -/4030 روپے

BISE Sargodha HSSC Part 1 & 2 Second Annual Exam Fee Structure 2026

  • دونوں پارٹس کا امتحان دینے والے امیدواران دونوں پارٹس کی مکمل فیس ادا کریں گے۔
  • درج بالا شرح سے امتحانی فیس کے علاوہ ہر امیدوار پروسیسنگ فیس + سکالرشپ فیس + ڈویلپمنٹ فیس + سپورٹس فیس ادا کرے گا۔ علوم الشرقیہ امتحانات ادیب / عالم / فاضل -/1200 روپے + پروسیسنگ فیس 1000 + ڈویلپمنٹ فنڈ + 350 + سکالرشپ فیس 180 + سپورٹس فیس 300 = 3030 + سند فیس 1000 = 4030
  • بطور ریگولر / پرائیویٹ امیدوار پہلی دفعہ شمولیت کی صورت میں پارٹ-II / کمپوزٹ اور مارکس امپروومنٹ شرکت کرنے والے امیدواران داخلہ فیس کے ہمراہ مبلغ -/1000 روپے سرٹیفکیٹ / سند فیس بھی جمع کروانے کے پابند ہوں گے۔
  • علاوہ ازیں پہلی مرتبہ امتحان میں شرکت کرنے والے جملہ پرائیویٹ (انٹرمیڈیٹ پارٹ 1 یا کمپوزٹ / علوم الشرقیہ وغیرہ) امیدواران کو مبلغ -/3330 روپے رجسٹریشن فیس بھی جمع کروانا ہوگی۔

نوٹ! ریگولر ادارہ جات کے یوزر سے اور پرائیویٹ طلباء وطالبات کے داخلہ فارمز کے ساتھ ڈاؤن لوڈ شدہ چالان کے ذریعے فیس قابل قبول ہوگی جو کہ UBL کی کسی بھی برانچ میں یا UBL AAP سے جمع کروائی جاسکتی ہے جبکہ اس کے علاوہ کسی بھی ذرائع سے (1-لنک، جاز کیش، ایزی پیسہ، یومیہ یا دیگر کسی بھی طریقہ کے تحت) فیس ناقابل قبول ہوگی۔

ہدایات / شرائط:

  1. تین گنا فیس + 500 روپے یومیہ جرمانے کے ساتھ داخلہ جمع کروانے والے طلباء کا امتحانی مرکز بورڈ قوانین کے مطابق ضلعی ہیڈ کوارٹر پر ہوگا اور طالبات کا امتحانی مرکز تحصیل ہیڈ کوارٹر ہوگا۔
  2. امپروومنٹ کیٹیگری کیلئے PBCC نوٹیفکیشن نمبر SO(Boards)Meetings/PBCC/2024/8/6 مورخہ 2024-09-16 کے تحت پاس امیدواران اگلی ڈگری کرنے سے پہلے 4 سال کے اندر اندر 4 چانس کے تحت مارکس امپروو کر سکتے ہیں۔
  3. پرائیویٹ امیدوار رجسٹری کی صورت میں ایک لفافہ میں صرف ایک داخلہ فارم ارسال کریں۔ بصورت دیگر داخلہ فارم مسترد تصور ہوگا۔
  4. داخلہ فیس بورڈ کی منظور شدہ یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کی برانچوں میں On-Line بینک چالان پر جمع کروانا ہوگی۔ آن لائن داخلہ فارمز / Exam Lists + آن لائن فیس چالان مقررہ تاریخ تک بورڈ ہذا کی ویب سائٹ www.bisesargodha.edu.pk پر مطلوبہ معلومات (On-Line) FEED کرنے پر ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔ مینوئل داخلہ فارم + مینوئل فیس چالان ہرگز قابل قبول نہ ہوگا۔
  5. پرائیویٹ طلبہ / طالبات اپنے داخلہ فارمز جبکہ ریگولر ادارہ جات امتحانی لسٹ اصل چالان مع بینک ڈپازٹ سلپ (ہارڈ کاپی) مقررہ شیڈول کے اندر اندر بورڈ آفس ارسال کریں۔ بصورت دیگر رول نمبر سلپ جاری نہ ہوگی۔ جس کی تمام تر ذمہ داری پرائیویٹ کی صورت میں امیدوار پر جبکہ ریگولر کی صورت میں متعلقہ ادارہ پر عائد ہوگی۔

BISE Sargodha Inter Second Annual Exam 2026: Admission Schedule & Fee Details

BISE Sargodha Inter 2nd Annual Exam 2026 - Free Structure Schedule & Last Date to Apply
BISE Sargodha Inter 2nd Annual Exam 2026 – Free Structure Schedule & Last Date to Apply

Leave a Comment